English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 نوجوان شہید اور 100 زخمی

القمر

سری نگر، پلوامہ، بارہ مولا اور شوپیاں میں کشمیری احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے‘ آنسو گیس کی شیلنگ سے شہری بے حال
قابض بھارتی فوج نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی اور پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا‘کشمیر میڈیا سروس
سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 کشمیری شہید اور 100 زخمی ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خود مختاری پر کاری وار کرکے مودی سرکار نے پوری وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے، خصوصی حیثیت کے خاتمے کیخلاف سری نگر، پلوامہ، بارہ مولا اور شوپیاں میں کشمیری احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے اور شدید نعرے بازی کی۔قابض بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے نہتے اور معصوم مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر 6 نوجوان شہید ہوگئے جب کہ 100 کشمیری زخمی ہوئے۔ زیادہ تر مظاہرین پیلٹ گولیاں لگنے کے باعث زخمی ہوئے جب کہ آنسو گیس کی شیلنگ سے شہری بے حال ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے