English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلاحی ادارے ’’امیدگاہ‘‘ میں جشن آزادی کی تقریب

القمر

خصوصی بچوں کے پروگرام سوئٹزرلینڈ کے ایمبیسیڈر کی خصوصی شرکت
کراچی(پ ر) کراچی میں واقع خصوصی بچوں کے فلاحی ادارہ “امید گاہ” نے جشن آزادی اور عید ملن پارٹی کی خوشی میں چیئرپرسن سلمی بہادر نے ایک تقریب منعقد کی جس میں سوئیٹزرلینڈ کے ایمبیسیڈر ایمل وائس نے بطور مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی تقریب میں محترمہ تہمینہ محترمہ ناجیہ، محترمہ فرح خان اور طلال فرحت کے علاوہ جناب عتیق الرحمان نے بھی شرکت کی سوئیٹزرلینڈ کے ایمبیسیڈر ایمل وائس نے سلمیٰ بہادر کی کوششوں کو سراہا اور انہوں نے کہا کہ سلمہ ایک خاتون نہیں بلکہ مرد کی طرح کام کرتی ہیں ان کے انسانیت کے جذبے کی قدر کو جانتے ہوئے انہیں اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے مزید کہا کہ ان بچوں میں آکر میں بہت خوشی محسوس کرتا ہوں تقریب میں عتیق صاحب نے اس موقع پر اپنے الفاظ میں کہا کہ سلمہ ایک باہمت خاتون ہیں نے اور یہ کافی عرصے سے اس ادارے کو اپنے بل بوتے پر اور کچھ اچھے دوستوں کے ہمراہ اس کو چلا رہی ہیں اس کے لئے یہ اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ہم بھی ان کو خصوصی بچوں کی خوشی میں شریک ہوکر اپنے آپ کو بھی بچہ تصور کرتے ہیں ہمیں چاہیے کہ ہم انسانیت کے لئے اپنے لئے نہیں تقریب کے آخر میں سوئیٹزرلینڈ ایمبیسی کی جانب سے ایمل وائس میں چیئرپرسن سلمہ بہادر کو سووینئر اور تحفہ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے