English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حق پرست بلدیاتی نمائندوں اور متحدہ رہنمائوں میں تصادم

القمر

رکن سندھ اسمبلی عبدالوسیم قریشی کے دفتر میں تلخ کلامی کے بعد کرسیوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا
کراچی( کرائم رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نارتھ کراچی آفس میں متحدہ کے بلدیاتی نمائندوں اور ذمہ داران کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہوگئی‘ جھگڑے کے دوران کرسیوںاور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا‘ علاقہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلدیاتی نمائندگان اور ذمہ داران میں جھگڑے کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق جھگڑا ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی عبدالوسیم قریشی کے دفتر میں ہوا‘ بلدیاتی نمائندگان اور ذمہ داران کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوگئی جو بڑھ کر ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ جھگڑے کے دوران ذمہ داران اور بلدیاتی نمائندگان کی جانب سے ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے