English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کی اقلیتیں بھارتی مظالم کیخلاف ہیں ایم کیو ایم پاکستان

القمر

بھارت مظالم سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کچل نہیں سکتا، کشمیر کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے
بہادرآباد سے مزار قائد اقلیتی برادری کے عوام کی ریلی سے رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈووکیٹ، رکن اسمبلی منگلہ شرما کا خطاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے عوام کی ریلی بھارتی مظالم کیخلاف اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے بہادر آباد سے مزار قائد تک نکالی گئی ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ بھارت مظالم سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کچل نہیں سکتا کشمیر کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے بھارت کو سمجھ لینا چاہئے کہ کشمیر کے مسئلے کاحل طاقت کے استعمال میں نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت دینے میں ہے اب جبکہ سلامتی کونسل نے50برس کے بعد کشمیر کے مسلے پر منظور کی جانے والی قرار دادوں کو اپنے اجلاس کے توسط سے ایک بار پھرزندہ کردیا ہے تو بھارت کے لئے فرار کے تمام راستے بند ہو چکے ہیں پاکستان کی اقلیتی برادری آج یک زبان یک جان ہوکر سڑکوں پر نکلی ہے اور اپنے کشمیری بھایئوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے ۔ اس موقع پر سندھ اسمبلی کی رکن منگلہ شرما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی یہ ریلی بھارت کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ پاکستان کی اقلیتیں بھی اس مظالم کے خلاف ہیں اور کشمیری عوام کے ساتھ ہیں آج کی ریلی مطالبہ کرتی ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور کرفیو ختم کر کے حالات کو معمول پر لائے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق پاکستان سے مذ اکرات کر کے مسئلہ کا پر امن حل نکالے ۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین مطیع الرحمن،ذاکرقریشی ، اور اقلیتی امور کے انچارچ و اراکین اور عوام کی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے