English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹیکس چوروں کا اب پاکستان میں کوئی مستقبل نہیں دانش عارف نبیل

القمر

فنانس بل کے تاجر برادری کی تمام لین دین پر ایف بی آر کی نظر رہے گی
ایف بی آر سے متعلق تاجر برادری کے خدشات دور ہوں گے ، تاجروں سے خطاب
کراچی ( کامرس رپورٹر) معروف چارٹرڈ اکائونٹنٹ دانش عارف پٹیل نے کہا ہے کہ فنانس بل کے بعد تاجر برادری کے تمام لین دین پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی نظر رہے گی ، یکم جولائی کے بعد سے تمام چیزوں کی معلومات ایف بی آر کو ملنا شروع ہو گئی ہیں، ٹیکس چوروں کا پاکستان میں اب کوئی مستقبل نہیں ہے ،ا ایف بی آر میں افسران کی اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے ایف بی آر میں اصلاحات ہو رہی ہیں اس سے تاجر برادری کو ایف بی آر سے جو خدشات ہیں وہ دور ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن اور آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی جانب سے نئے ٹیکس نظام کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں تاجروں سے کیا اس موقع پر آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور آل سٹی تاجر اتحاد ایسو سی ایشن کے صدر شرجیل گوپلانی، صابر بنگش ، عاطف شیخ ، فاروق گھانچی ، انصار بیگ قادری ، احمد شمسی ، زبیر علی خان اور دیگر موجو د تھے دانش عارف پٹیل نے کہا کہ فنانس بل کے تحت پاکستان میں 4 ماہ گزارنے والے شخص کو بھی ٹیکس ادا کرنا ہوگا اس قانون کے تحت وہ لوگ جو دگنی نیشنلٹی رکھتے ہیں وہ بھی ٹیکس نیٹ میں آجائیںگے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 22ہزار جیولرز میں سے صرف چند سو ٹیکس ادا کرتے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہئے ٹیکس میں اضافے کے لئے تاجر برادری کو تعاون کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ اکتوبر کے بعد حکومت کو کچھ سیکٹر کو ریلیف دینا ہوگا اگر نہیں کیا گیا معیشت مزید مشکلات سے دوچار ہوگی انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو اب نوٹس کا سلسلہ بند ہوجائے گا اور اگر کسی کو نوٹس آیا تو پہلے کی طرح وہ فائلوں کے نیچے نہیں دبے گا کیونکہ نوٹس جاری کرنے والے افسران مکمل تحقیقات کے بعد نوٹس جاری کریں گے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو ٹیکس کی ادائیگی کے لئے پلاننگ آخری دنوں میں نہیں کرنی چاہئے اس کی سارا سال تیاری چاہئے اس سے تاجر برادری کو فائدہ ہوگا کیونکہ نئے قانون کے تحت ٹیکس کی ادائیگی کرنے والے تاجروں کو پریشان نہیں کر سکیں گے اس موقع پر آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شرجیل گوپلانی نے کہا کہ تاجر برادری ٹیکس کے دائرے کار میں اضافے کے لئے ہر قسم کا تعاون جاری رکھے گی ہم چاہئے ہیں پاکستان میں ٹیکس کلچر پروان چڑھے اور حکومت اپنے پائوںپر کھڑی ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے