English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آج صبح گلشن اقبال پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن

القمر

راستوں کی ناکہ بندی کرکے تلاشی لی گئی، کسی اہم ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا
کراچی (کرائم رپورٹر) آج صبح گلشن اقبال پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے رحمتیہ کالونی، مدینہ کالونی اور جمالی کالونی میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے کی گلیوں کا محاصرہ کرکے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی، پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری رکھا تاہم سرچ آپریشن کے دوران کسی اہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ جبکہ مشترکہ افراد کے کوائف اور بائیو میٹرک کے ذریعے تصدیقی عمل بھی جاری رکھا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے