کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی حلقوں نے ملکی حالات اور خطے میں بھارتی جارحیت کے باعث پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت پاکستان کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے عہدے کی میعاد میں مزید تین سال کی توسیع دینے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت کی اہم ضرورت تھی کہ آرمی چیف کے عہدہ میں توسیع دیدی جائے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازم راحت حسین کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارت پاکستان کیخلاف ہر قسم کی جارحیت کیلئے تیار ہے ایسے میں آرمی چیف کی تبدیلی نہیں ہونی چاہئے تھی حکومت نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے عہدہ میں توسیع دے کر دشمن ملک پر ثابت کیا ہے کہ ہماری پاک فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے اور دشمن کے کسی بھی وار کا منہ توڑ جواب دے سکتی ہے۔
آرمی چیف کو برقرار ہی رہنا چاہئے تھا‘ عوامی رد عمل
القمر

