English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آغا سراج درانی کا طویل ترین اسپیکر سندھ اسمبلی کا اعزاز

القمر

انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سندھ اسمبلی کے ایوان نے قرارداد منظور کر لی
سندھ اسمبلی ایوان میں قرارداد عارف جتوئی اور مکیش کمار چاؤلہ نے مشترکہ طور پر پیش کی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کے اسپیکرآغاسراج درانی سندھ اسمبلی کی تاریخ کے طویل ترین عرصے تک پنے منصب پر رہنے والے اسپیکر بن گئے ، جو 30 مئی 2013 سے تاحال تسلسل کے ساتھ اسپیکر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سندھ اسمبلی کے ایوان نے پیر کو ایک قرارداد منظور کر لی۔ ایوان میں یہ قرارداد جی ڈی اے کے رکن عارف جتوئی اور پیپلزپارٹی کے مکیش کمار چاؤلہ نے مشترکہ طور پر پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ آغا سراج درانی کو طویل ترین اسپیکر کا اعزاز ملنے پر سندھ اسمبلی خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اسپیکر نے اس قرارداد پر ایوان اور ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے بھی یہ اعزاز کی بات ہے۔ میرے چچا اور دادا بھی اس ہاؤس کی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں، قرارداد لانے کی ضرورت نہیں تھی۔ وزیر پارلیمانی امور مکیش کمارنے کہا کہ دعا گو ہیں کہ آغاسراج درانی اس منصب پر مزید فائز رہیں۔قرارداد پر ایم ایم اے کے عبدالرشید اور ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار کے بھی دستخط تھے ، تاہم تحریک انصاف کے اراکین نے دستخط نہیں کیے۔ بعدازاں یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے