English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کے خاتمے تک تحریک جاری رہے گی ‘اپوزیشن

القمر

29اگست کو سی او ڈی کی منظوری دیں گے ،فضل الرحمن، حریت رہنمائوں کی عدم شرکت
ن لیگ،پی پی وفود نے لاک ڈاؤن پر قیادت سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ اپوزیشن نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبر کمیٹی ایک ہفتے میں چارٹر آف ڈیمانڈ(سی او ڈی) تیار کریگی،26 اگست کو اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس جبکہ 29 اگست کو دوبارہ اے پی سی ہوگی جس میں چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری دی جائیگی، تحریک حکومت کے خاتمے پر ہی ختم ہوگی ،حکمران کشمیر فروش ہیں ،انہوں نے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ، کل سوچ رہے تھے سری نگر کیسے لینا ، آج فکر ہے مظفر آباد کیسے بچانا ہے ؟ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کو سیاسی نکتہ نظر سے نہ دیکھیں،سرکاری ملازمین کی مدت میں توسیع ہوتی رہتی ہے ،آرمی چیف کے معاملہ کو نارمل لیا جائے ،ان خیالات کا اظہار جمعیت علما ئے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن کی اے پی سی کے بعد محمود خان اچکزئی ، احسن اقبال ، نیئر بخاری ،آفتاب شیرپاؤ، امیر ہوتی ، میاں افتخار ، مولانا عبدالغفور اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا اپوزیشن جماعتوں نے اتفاق کیا ہے کہ سب اکٹھے اسلام آباد آئیں گے ،مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اے پی سی میں ملک کی سیاسی صورتحال زیر غور آئی، ہم نے ریاستی طور پر کشمیر کو سنجیدہ نہیں لیا ،مودی کی جیت کی خوشی منانے والوں نے یہ دن دکھائے ، کشمیر کے حالات عالمی سازش ہے ، حکومت اس کا حصہ ہے ،نتائج بتا رہے ہیں ٹرمپ نے انہیں بتایا کہ مودی کشمیر پر فیصلہ کررہا ہے آپ خاموش رہیں، ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو اور شہباز شریف کے نہ آنے کو ایشو نہ بنایا جائے ،ہمیں پتہ ہے وہ کیوں نہیں آئے۔ ادھراے پی سی میں مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کے نمائندہ وفود نے لاک ڈاؤن کے حامی ہونے کے باوجود قیادت سے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا،اے پی سی میں حریت کانفرنس کے رہنما شریک نہ ہوسکے جس کے باعث کشمیر بارے بریفنگ نہیں دی جاسکی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد لاک ڈاؤن کے سلسلے میں تمام جماعتوں کو کارکنان لانے کا اہداف دیاجائیگا،ا س ضمن میں ملک گیر سطح پر رابطہ عوام مہم بھی چلائی جائیگی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے وفود نے اسلام آبادلاک ڈاؤن کی حمایت کی۔مولانافضل الرحمن نے کہاکہ دونوں جماعتوں کے قائدین نے حکومت کے خاتمے کے لیے مجھے مینڈیٹ دیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے