English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سی پیک منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل اولین ترجیح ہے عمران خان

القمر

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس،سی پیک کے تحت توانائی اور دیگرمنصوبوں پر بریفنگ
وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس کا نوٹس لے لیا‘ کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل سے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورا خطہ مستفید ہوگا ،سی پیک کے تحت مختلف شعبوں میں جاری منصوبوں کی مقررہ ٹائم فریم میں تکمیل اولین ترجیح ہے ، وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس کا نوٹس لے لیا اور اس سلسلے میں کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں کی بروقت تکمیل اور متعلقہ محکموں کے مابین تعاون و اشتراک کے لئے سی پیک اتھارٹی کا قیام انتہائی موثر ثابت ہوگا، وزیر اعظم کی زیر صدار ت اجلاس میں وزیرمنصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیرمواصلات مراد سعید، وزیر توانائی عمر ایوب ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اور دیگر سینئر افسر شریک ہوئے ، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے سی پیک کے تحت توانائی، انفراسٹرکچر، پی ٹی وی کو ڈیجیٹل بنانے ، اورنج لائن، ایم ایل ون، گوادر بندر گاہ اور دیگر اہم منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا، اجلاس میں توانائی کے شعبے میں پورٹ قاسم کول فائرڈ پاور پلانٹ، گوادر پاور پلانٹ، کوہالہ ہائیڈروپاور پراجیکٹ، حبکو تھر کول پاور پراجیکٹ اور تھر کول پاور پراجیکٹ جیسے اہم منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، انفراسٹرکچر منصوبوں کے حوالے سے سکھر ملتان موٹروے ، تھاہ کوٹ حویلیاں سیکشن، ایسٹ بے ایکسپریس وے ، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ، ایم ایل ون اور ڈی آئی خان، ڑوب منصوبے بھی زیر بحث آئے ، وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ملتان سکھر موٹروے (ایم فائیو) مکمل کی جا چکی ہے ، جس کا افتتاح جلدکر دیا جائے گا،وزیر اعظم نے چین کے تعاون سے پی ٹی وی کے نشریاتی نظام کو ڈیجیٹل سسٹم میں تبدیل کرنے کے حوالے سے پائلٹ پراجیکٹ پر عمل درآمد کی منظوری دی،ریلوے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے ایم ایل ون منصوبے پر پیش رفت پر بھی تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک کی ہمہ جہتی اور سٹریٹجک پارٹنرشپ کا عملی نمونہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے