English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی صدر ٹرمپ کا عمران اور مودی سے ٹیلیفونک رابطہ

القمر

مسئلہ کشمیر پر بھارت اور پاکستان کشیدگی کا خاتمہ اور امن قائم کریں، امریکی صدر کی بھارتی وزیر اعظم کو تنبیہ
وزیر اعظم عمران خان نے صدر ٹرمپ کو مودی کے اقدام کی وجہ سے پیدا ہونے والی خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا، شاہ محمود قریشی
کراچی/اسلام آباد (نیوز ڈیسک+ اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان اور نریندر مودی کوٹیلی فون کیے ہیں، ٹرمپ نے دونوں رہنمائوں پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کا خاتمہ اور امن قائم کریں۔ صدر ٹرمپ نے نریندر مودی سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہاکہ خطے کا امن برقرار رہنا چاہیے، انہوں نے مودی پر زور دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر بھارت اور پاکستان کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کو کم کردیا جائے۔ وائٹ ہائوس کے ترجمان ہوگان گڈلے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کو کم کرنے اور خطے میں امن کو برقرار رکھنے کی اہمیت سے آگاہ کیا، بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے پیر کے روز صدر ٹرمپ کو فون کیا اور دونوں رہنمائوں کے درمیان تیس منٹ تک بات چیت ہوئی۔ دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے پیر کی رات دس بجے صدر ٹرمپ کو ٹیلیفونک گفتگو میں مودی کے اقدام کی وجہ سے پیدا ہونے والی خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا اور برملا کہاکہ مودی سرکار کے پانچ اگست کے یکطرفہ اقدام نے خطے کے امن و امان کو خطرات سے درچار کردیا ہے۔ شاہ محمود نے بتایا کہ وزیراعظم نے امریکی صدر سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے مبصرین بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔ مودی کے ان اقدامات کا مقصد بین الاقوامی سطح پر متنازع معاملہ کو ختم کرنا تھا اور اس کے پیچھے بھارت آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے تاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جائے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے 16 اگست کو صدر ٹرمپ کو پاکستان کا موقف بتایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے