ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کشمیر پر جنگ ہوئی تو پاکستان رہے گا نہ بھارت، نعیم الحق

حکومت سنبھالنے پر پتا چلا کہ ہر ادارے کا خزانہ خالی ہے اور دیوالیہ نکل چکاہے
وزیر اعظم ملک کیلئے 18، 18 گھنٹے کام کر رہے ہیں، ہماری غلطیوں کی نشاندہی کریں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ اگر کشمیر پر جنگ ہوئی تو نہ پاکستان رہے گا اور نہ ہی ہندوستان بچے گا۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران نعیم الحق نے کہا کہ کشمیر پر جنگ ہوئی تو پاکستان رہے گا نہ ہندوستان، وزیراعظم عمران خان نے کئی بار مودی سے بات کرنے کی کوشش کی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو بتایا کہ بھارتی حکومت مذاکرات کے لیے نہیں مان رہی ، امریکی صدر بھارتی حکومت کے مذاکرات کے لیے نہ ماننے پر حیران ہوئے۔ کشمیریوں کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بھارت کی حکومت کو پاکستان سے بات کرنی پڑے گی۔نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالنے پر پتا چلا کہ ہر ادارے کا خزانہ خالی ہے اور دیوالیہ نکل چکا، ہم ملکی واجبات کا بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں تھے، پہلا سال مشکل گزرا اور ہمیں سخت اقدامات کرنا پڑے۔ ملکی واجبات ادا کرنے کے لیے مختلف اسکیمیں شرو ع کی گئیں، وزیر اعظم ملک کے لیے 18، 18 گھنٹے کام کر رہے ہیں، ہماری غلطیوں کی نشاندہی کریں لیکن ہمارامؤقف بھی شامل کریں۔ ملک کے مختلف علاقوں میں اس وقت ساڑھے تین سے چار لاکھ گھر زیر تعمیر ہیں، غریب افراد 5 ، 10 اور 15 ہزار روپیہ ماہانہ دے کر گھر کے مالک بن سکیں گے، 5 سال میں تمام غریبوں کو گھر فراہم کریں گے، ساڑھے 7 لاکھ روپے کی طبی امداد اور اسپتال سے علاج کی سہولت دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں