English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جب باجوہ آتاہے تو چیخیں آتی ہیں‘ارم عظیم فاروقی

القمر

احتساب کا عمل جاری رہے گا اپوزیشن کی چیخیں اور نکلیں گی
ایم کیو ایم کی خاتون رہنما کا دلچسپ ٹوئٹ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جنرل قمر جاوید باجوہ کو ملازمت میں توسیع ملنے کے بعد مختلف سیاستدان اس پر تبصرہ کر رہے ہیں تاہم ایم کیو ایم کی رہنما ارم عظیم فاروقی نے سب سے دلچسپ تبصرہ کیا۔جب باجوہ آتاہے تو چیخیں آتی ہے جب باجوہ دوبارہ آتاہے توزیادہ چیخیں آتی ہیں۔اس ٹویٹ میں ارم عظیم فاروقی نے اپوزیشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب احتساب کا عمل جاری رہے گا گا اور اپوزیشن کی چیزیں اور نکلیں گی۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کردی۔وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی کیمسٹری سے سب ہی بخوبی واقف ہیں۔جس کا ذکر عالمی میڈیا بھی کرتا ہے۔اْسی دور میں احتساب کا عمل بھی جاری رہا اور پاکستان کو خارجہ محاذ پر بھی کئی کامیابیاں ملی۔کوئی بھی معاملہ ہو پاک فوج اور حکومت ایک پیج پر نظر آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے