پاک فوج کا ایل او سی پر بھارت کو کرارا جواب، متعدد بھارتی فوجی زخمی جبکہ 2 بنکرز بھی تباہ ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر
بھارتی فورسز نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تتہ پانی سیکٹر کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی‘ ترجمان پاک فوج
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 7 سالہ بچے سمیت 3 افراد شہید جب کہ جوابی فائرنگ میں 6 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرو ل کے تتہ پانی سیکٹر کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 سالہ بچے سمیت 3 افراد شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور جوابی فائرنگ میں بھارتی فوجی افسرسمیت بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ 2 بنکرز بھی تباہ ہوئے۔
بھارتی فوج کی فائرنگ سے 7 سالہ بچے سمیت 3افراد شہید‘ جوابی فائرنگ میں 6 بھارتی فوجی ہلاک
القمر

