اس شخص کو اب ٹھیک کرنا پڑے گا ٗ مصطفی کمال کو کراچی کے عوام نے مسترد کردیا ہے ٗ کراچی کا مسئلہ ہم ہی دیکھیں گے
کراچی کے کچرے سے نکل جائو ں پھر اس کچرے کو دیکھتا ہوں ،سابق سٹی ناظم نے شہر میں خود چائنا کٹنگ کرائی ہے ٗ جواب میں پریس کانفرنس
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایک بدتمیز آدمی میرے خلاف بات کررہا تھا، اب اس شخص کو ٹھیک کرنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس کے جواب میں وسیم اختر نے گزشتہ روز فیرئیر ہال میں پریسکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال ہوتے کون ہیں، انہیں اہل کراچی نے مسترد کر دیا ہے، یہ اس شہر سے بھاگ گیا تھا،کراچی کا مسئلہ تو ہم دیکھیں گے، مصطفی کمال کیوں پھدک رہا ہے، کراچی کے کچرے سے نکل جاؤں پھر اس کچرے کو دیکھتا ہوں۔ اسے دبئی سے کان سے پکڑ کرلایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں گریڈ4 کا ملازم تھا،اس شخص نے فائل غائب کی اور جھوٹ بول کر الیکشن لڑا، سابق سٹی ناظم نے خود چائنا کٹنگ کے سوا کیا کیا ہے؟میئر کراچی نے مزید کہا کہ سابق سٹی ناظم نے کراچی کا انفرا اسٹرکچر ٹھیک نہیں کیا، بس پلو ں اور انڈر پاسز پر پیسے لگائے۔ میئر کراچی نے انکشاف کیا کہ عمران فاروق کی بہن کو دھمکا کر اپنی نوکری کی فائل غائب کرائی، بانی ایم کیوایم نے کچا توڑا اور ہمیں بھگتنا پڑا، میری بیگم کے بارے میں جو الفاظ استعمال کئے اس کا کیا جواب دوں۔مئیر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ ہم پر الزام لگانے والے کا اپنا کردار دیکھنا چاہیے، سربراہ پی ایس پی نے ابھی نیب سے معافی مانگی ہے، مصطفیٰ کمال فرسٹیٹڈ ہے، اس کو کوئی ٹارگٹ تو چاہئے، مصطفیٰ کمال کے پاس چورن بیچنے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے انہوں نے وضاحت کی کہ میرے پاس کچرا اٹھانے کی ذمے داری نہیں ہے،جہاں اختیارات ہیں وہاں وسائل نہیں ،ان کے ماتحت فائر بریگیڈ، پارکس، سڑکیں اور کے ایم سی کے اسپتال ہیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ پی ڈی ایم اے نے مجھے بارشوں میں دو پمپ بھیجے، بائیس اگست سے پہلے ایم کیو ایم کی صورتحال الگ تھی۔
ایک بدتمیز میرے خلاف باتیں کررہا ہے ٗ وسیم اختر
القمر

