میئر کراچی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے انہیں فرار کا راستہ نہیں ملنا چاہیے،نالوں کی صفائی 100فیصد میئر کی ذمہ داری ہے
کراچی میں کرنٹ لگنے سے 46افراد مر گئے لیکن وزیراعظم نے ایک فون تک نہیں کیا ،کراچی والے کیا اقوام متحدہ جائیں ، پریس کانفرنس
کراچی (وقا ئع نگار خصوصی) کراچی والوں وسیم اخترکوٹیکس مت دینایہ چور اور ڈاکو ہے۔ مصطفی کمال ایک بار پھر ایکشن میں آ گئے۔ میئر کراچی وسیم اختر پر سنگین بدعنوانیوں کے الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ وسیم اخترکوپکڑاجائے بہت پیسہ نکلے گا۔ میئرکراچی وسیم اخترکانام ای سی ایل میں ڈالاجائے۔ نالوں کی صفائی کاکام 100 فیصدمیئرکراچی کی ذمہ داری ہے۔ فیس بک اور ٹویٹر پر صفائی کی جارہی ہے۔ کراچی والوں نے وسیم اختر کو آگاہی مہم چلانے کے لئے ووٹ نہیں دیئے تھے۔ آرمی چیف جنگی بنیادوں پرکراچی کامسئلہ حل کرنیکی کوشش کریں۔ ہمیں آخری امیداب آرمی چیف جنرل باجوہ سے ہے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے پاکستان ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مصطفیٰ کمال نے میئر کراچی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ میئرکراچی وسیم اخترکانام ای سی ایل میں ڈالاجائے، وسیم اخترنے جو کیاہے اس پرانہیں فرارکاراستہ نہیں ملناچاہیے، مصطفی کمال نے کہا کہ کل کی رپورٹ ہے ڈھائی ہزاربچے جناح اسپتال لائے گئے، 2 ہزاربچے سول اور1800بچے عباسی شہیداسپتال لائے گئے، بچے اسہال اور دیگر بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں کوئی پرسان حال نہیں صرف باتیں کی جارہی ہیں۔ انھوں نے کہا وفاق نے نہ جانے کس دھن میں صفائی کاکام لے لیا، وفاق وا لے کچرانالے سے اْٹھاکر نالوں کا گند پارکوں اورسڑک پرڈال رہے ہیں، شہرکوصاف نہیں کیاجارہا،کچراایک جگہ سے دوسری جگہ ڈالاجارہاہے۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کچراپھیلنے سے لوگ بیماریوں کاشکار ہورہے ہیں، کراچی والے اپنے مرتے بچوں کو نہیں بچاپارہے،، کرنٹ لگنے سے 46 مرگئے لیکن وزیراعظم نے عارف نقوی کو فون تک نہیں کیا۔ میں کس سے فریاد کروں کیا، تینوں کہہ رہے ہیں ہم ذمہ دار نہیں، کراچی والے کیا اقوام متحدہ جائیں؟سربراہ پی ایس پی نے کہا سارے پیسے اربوں کے حساب سیکھائے جارہے ہیں، میئروسیم اخترجھوٹ بول رہے ہیں اور پیسوں کے چکر میں ہیں، پیسے نہیں، اربوں روپے آرہے ہیں، میئر کی چور بازاری میں اس کی پارٹی بھی ساتھ نہیں کھڑی۔ مصطفی کمال نے چیلنج کیا کہ وسیم اخترکیساتھ ٹاک شومیں بلالیں اوربات کرلیں، باربارکہہ رہاہوں میئرکراچی پر کیس بعدمیں بنائیں لیکن اْس کانام پہلے ای سی ایل میں ڈالیں۔
وسیم اختر کو پکڑا جائے بہت پیسہ نکلے گا ٗ مصطفی کمال
القمر

