English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دینی مدارس کو قومی دھارے میں لانے کے مثبت نتائج نکلیں گے،آرمی چیف

القمر

آرمی چیف نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات ، والدین اور اساتذہ میں سووینئرزتقسیم کئے
مدارس کی 4 طالبات سمیت 13 طلبہ نے مختلف بورڈز میں پوزیشنیں حاصل کیں،آئی ایس پی آر
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مدارس کو قومی دھارے میں لانے کے مثبت نتائج نکلیں گے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اتحاد تنظیمات مدارس کے انٹرمیڈیٹ امتحان کے پوزیشن ہولڈر طلبہ نے ملاقات کی۔ مدارس کی 4 طالبات سمیت 13 طلبہ نے مختلف بورڈز میں پوزیشنیں حاصل کیں۔ آرمی چیف نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات، والدین اور اساتذہ میں سووینئرز تقسیم کئے۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کو قومی دھارے میں لانے کی کوششوں کے مثبت نتائج نکلیں گے، مدارس کے طلباکو ملازمتوں کے مواقع ملیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے