English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی اہم ملاقات بھارت سے مذاکرات کا دروازہ بند

القمر

پاکستان مذاکرات کے لئے بہت کچھ کرچکا ،ٹرمپ کو بتادیا حملے کابھرپور جواب دیں گے
دو ایٹمی طاقتیں آنکھوں اور آنکھیں ڈالے کھڑی ہیں کچھ بھی ہوسکتا ہے، وزیر اعظم عمران خان
وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات میں قومی سلامتی کے امور اور کشمیر کی صورتحال پر بات ہوئی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان بھارت سے بات چیت کے لیے بہت کچھ کر چکا ہے اب مزید کچھ نہیں کر سکتا، بھارت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے، بھارت نے پاکستان کی امن مذاکرات کی پیشکش کو کمزوری سمجھا، اگر حملہ ہوا تو پاکستان بھارت کو بھرپور جواب دینے پر مجبور ہوگا۔ دو جوہری قوتوں کے درمیان جنگ ہوتی ہے تو کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خطے کی انتہائی تباہ کن صورتحال کے خدشے سے آگاہ کر دیا، کشیدگی بڑھنے کا خطرہ ہے دنیا کو اس صورتحال سے خبردار رہنا چاہیے۔ نئی دہلی میں جو حکومت ہے وہ نازی جرمنی جیسی ہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریتی علاقوں میں ہندوئوں کو آباد کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ پاکستان اور بھارت دو ایٹمی طاقتیں آنکھوں میں آنکھیں ڈالے کھڑی ہیں، کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ پاکستان کو فکر ہے دنیا بھی فکر کرے۔ دریں اثناء وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں سیکورٹی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان وزیراعظم آفس نے بھی وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آفس کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے