English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی گلوکارہ نے پاکستانی طالبہ کی یونیورسٹی فیس ادا کر کے دْنیا بھر میں ہلچل مچادی

القمر

کینیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد طالبہ عائشہ خْرم کا تعلیمی کیریئر مالی مشکلات کی وجہ سے خطرے میں پڑ گیا تھا
عائشہ تم اپنی تعلیم جاری رکھو! ٹیلر سوئفٹ‘ یہ واقعہ اْس کی زندگی کی حسین ترین یاد بن گیا ہے‘عائشہ خرم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی گلوکارہ نے پاکستانی طالبہ کی یونیورسٹی فیس ادا کر کے دْنیا بھر میں ہلچل مچادی۔ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے کینیڈا میں مقیم پاکستانینژاد طالبہ عائشہ خْرم کی یونیورسٹی کی فیس ادا کر کے اس کا کیریئرمایوسی کے اندھیروں میں ڈوبنے سے بچا لیا۔اس انسان دوست اقدام پر ٹیلر سوئفٹ کی دْنیا بھر میں بہت زیادہ تعریف و تحسین کی جا رہی ہے۔ عائشہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اْس کی زندگی کی حسین ترین یاد بن گیا ہے۔ ٹیلر سوئفٹ اْس کی توقع سے کہیں زیادہ بڑھ کر مہربان اور حساس دِل کی خاتون ہے۔عائشہ نے اپنی یہ اپیل پوسٹ کی ہی تھی کہ صرف دو گھنٹوں کے اندر اندرمایہ ناز امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے مثبت جواب آگیا۔ٹیلر سوئفٹ نے عائشہ کی یونی ورسٹی فیس کے لیے رقم بھیجنے کے ساتھ ایک پیغام بھی بھیجا جس میں انہوں نے کہا۔ ’’ عائشہ، اپنی تعلیم جاری رکھو، میں تم سے پیار کرتی ہوں! ٹیلر‘‘۔عائشہ کو یقین ہی نہ آیا کہ دْنیا بھر میں مقبول امریکی گلوکارہ نے اْس کی مالی مدد بھی کر دی ہے اور ساتھ ساتھ اْسے پیغام بھی دے ڈالا ہے۔عائشہ نے بتایا کہ اپنی پسندیدہ گلوکار کی جانب سے مالی امداد پر مبنی یہ پیغام پڑھ کر وہ ساری رات روتی نہیں۔ کیونکہ یہ ایک ایسا واقعہ تھا جس کا وہ خواب میں بھی تصور نہیں کر سکتی تھی۔ عائشہ نے عائشہ نے ٹیلر سوئفٹ کی جانب سے موصول ہونے والی مددکا اسکرین شاٹ بھی اپنے انسٹا گرام پر بھی پوسٹ کیا ہے۔جس نے دنیا بھر میں ہلچل مچادی۔عائشہ خرم یونی ورسٹی آف واٹر لو میں اکاؤنٹس اور فنانشل مینجمنٹ کی طالبہ ہیں اور ٹیلر سوئفٹ کی بہت بڑی مداح بھی ہیں۔عائشہ نے گزشتہ برس ٹیلر سے اْس وقت ملاقات بھی کی تھی جب وہ ٹورنٹو کے دورے پر آئی تھی۔ اس ملاقات میں گلوکارہ نے عائشہ کو اپنی سب سے بڑی مداح قرار دیا تھا۔ پاکستانینژاد عائشہ خرم کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں اپنے والدین کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔گزشتہ کچھ عرصے سے اْن کے والدین کے مالی حالات خراب جا رہے تھے۔ جس کے باعث اْن کا یونیورسٹی کی تعلیم جاری رکھنے کا خواب بھی چکنا چور ہونے کے قریب تھا۔قریب تھا کہ عائشہ اپنی یونیورسٹی کی سمسٹر فیس سے دست بردار ہو کر تعلیم سے ناتا توڑ لیتی کہ اْس کے دوستوں نے اْسے سوشل میڈیا پر مالی امداد کے لیے اپیل کرنے کا مشورہ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے