ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں کیلئے وزیراعظم کی طرف سےخوشخبری ہے

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ آج کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں کے لیے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے خوشخبری ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا، پیپلزپارٹی کےرہنماؤں کےہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اس دوران انہوں نے کہا کہ آج کراچی اور سندھ کےدیگر شہروں کے لیے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے خوشخبری ہے۔ وزیر اعظم عمران خان سندھ کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ کوئی تعصب نہیں ہے پاکستان اور صوبہ سندھ سب کا ہے، ملک کی ترقی کے لیے کوئی تفریق نہیں۔ رہنما پی ٹی آئی فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم کھلے دل سے آگے بڑھ رہے ہیں، ایک دوسرے کے پاس بار بار آئیں گے کیونکہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت ہے کہ دوریاں ختم کی جائیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ڈیم فنڈ کی رقم تک کوئی رسائی نہیں، وہ سپریم کورٹ کی مانیٹرنگ میں ہے۔

دوسری جانب میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مرتضٰی وہاب نے کہا کہ ہم سب کامفاد پاکستان کی بہتری اور عوام کی ترقی ہے۔ فیصل واوڈا کی طرح دیگر وزرا سےبھی گزارش ہے کہ منصوبے سے پہلےسندھ حکومت سے رابطہ کریں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سہیل انورسیال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا موقف ہے کہ سب سے پہلے پاکستان، انہوں نے کہا کہ پانی کی فراہمی کےحوالے سے منصوبے پر وفاق کےساتھ مل کرکام کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں