English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شریف خاندان نے سرنڈر کر دیا حسین نواز پیسے دینے کو تیار ہو گئے

القمر

اب پکڑ دھکڑ کے بجائے ریکوریوں پر زور دینے کا فیصلہ
حسین نواز نے گارنٹی مانگی ہے پاکستان آنے کی صورت میںمجھے گرفتار نہیں کیا جائے گا
مریم بی بی بھی جیل جانے کے بعد سے کافی پریشان ہیں‘معروف صحافی صابر شاکر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر کا کہنا ہے کہ اب پکڑ دھکڑ کی بجائے ریکوریوں پر زور دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔اطلاعات آر ہی ہیں کہ حسین نواز پاکستان آ رہے ہیں، پاکستان آ کر وہ سیاسی قیادت سنبھالیں گے حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ حسین نواز نے گارنٹی مانگی ہے اور کہا ہے کہ وہ پاکستان آ کر معاملات طے کرنا چاہتے ہیں لیکن اس بات کی گارنٹی دی جائے کہ مجھے گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ کیونکہ حسین نواز مفرور ہیں اور انہیں پاکستان آ کر راہداری ضمانت لینا پڑے گی۔حسین نواز صاحب نے مشورہ کرنا شروع کر دیا ہے کہ اب چونکہ نواز شریف اور مریم نواز گرفتار ہیں لہٰذا اب کیا کرنا چاہئے کیونکہ شہباز شریف پر وہ بھروسہ نہیں کرتے۔ حسین نواز ایک ڈیل کرنا چاہ رہے ہیں ، یہ وقت بتائے گا کہ ڈیل کہاں ہو گی اور کہاں جا کر ختم ہو گی۔ حسین نواز گارنٹر ڈھونڈ رہے ہیں جس کے لیے ریٹائرڈ جج ، ریٹائرڈ بیوروکریٹ یا کوئی ریٹائرڈ ملٹری آفیشل مل جائے جو اس بات کی گارنٹی دے کہ پاکستان آنے کی صورت میں انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔لیکن ایسا کچھ نہیں ہو گا کیونکہ حکومت پاکستان کا بنیادی مقصد ریکوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم بی بی بھی جیل میں جانے کے بعد سے کافی پریشان ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے