English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تاجروں اور ایف بی آر میں مذاکرات کا پہلا دور ناکام

القمر

 اسلام آباد:  ایف بی آر اور تاجروں کے درمیان فکسڈ ٹیکس کے معاملے پرمذاکرات کا پہلا دور ناکام ہوگیا، اب مذاکرات کا اگلا دور آئندہ ہفتے ہوگا۔

فکسڈ ٹیکس اسکیم کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے ایف بی ار اور تاجر تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کے درمیان ایف بی آرہیڈکوارٹرز میں 4 گھنٹے تک مذاکرات جاری رہے لیکن بے نتیجہ رہے۔

مذاکرات میں صدرآل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ، کاشف چوہدری و دیگر رہنما شریک ہوئے جبکہ ایف بی آرکی جانب سے ممبرآڈٹ میڈم نوشین کی سربراہی میں ٹیم نے مذاکرات میں حصہ لیا۔ اجلاس میں ملک بھرکی تمام تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی تاہم مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے