English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ارون جیٹلی نئی دہلی میں انتقال کرگئے

القمر

سابق بھارتی وزیر خزانہ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر ارون جیٹلی طویل علالت کے بعد آج نئی دہلی کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 66 برس تھی۔ ارون جیٹلی کو کچھ روز قبل سانس لینے میں تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا تھا جہاں علاج کے دوران ان کی حالت بہتر بتائی گئی تاہم آج ایک بار پھر ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور وہ انتقال کر گئے۔

2019 کے بھارتی انتخابات میں بی جے پی کو اکثریت ملنے کے بعد ارون جیٹلی نے وزارت لینے سے معذرت کی تھی جسے وزیراعظم نرنیدر مودی نےقبول کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ ارون جیٹلی کی پیدائش 28 دسمبر1952 کونئی دہلی کے نارائن وہارعلاقے کے مشہوروکیل مہاراج کشن جیٹلی کے گھرہوئی، انہوں نے نئی دہلی کے سینٹ جیویئراسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ شری رام کالج آف کامرس سے ارون جیٹلی نے سال 1973 میں گریجویشن کیا،انہوں نے پڑھائی کے دوران سیاست میں بھی حصہ لیا اور 1974 میں دہلی یونیورسٹی کے طلبہ یونین کے صدر منتخب ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے