English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں ایک بار پھر سے بادل برسنے کا امکان

القمر

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ آج رات تک بننے کا امکان ہے، مون سون سسٹم کا رخ اگر مغرب کی جانب ہوا تو کراچی میں بادل برس سکتے ہیں۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ بننے کے بعد اس کے ٹریک اور شدت کے بارے میں کہا جاسکتا ہے۔ سردار سرفراز کے مطابق اگر مون سون سسٹم کا رخ مغرب کی جانب ہوا تو کراچی سمیت زیریں سندھ میں 28اور 29 اگست کو بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔

دوسری جانب جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے