کراچی: نامور اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی شادی پر مہندی و ڈھولکی جیسی رسومات منانے سے صاف انکار کردیا۔
کچھ عرصہ قبل اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ نے کئی ہفتوں تک چلنے والی طویل شادی کرکےاور شادی کی رسومات پر بے تحاشا پیسے لٹاکر لوگوں کے غصے کو ہوادی تھی۔ جس پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایاگیا تھا۔ تاہم اب حمزہ علی عباسی نے اپنی شادی پر مہندی و ڈھولکی منانے سے انکار کرکے معاشرے میں نئی روایات قائم کرنے میں پہل کی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ایمن اور منیب نے شادی کی معدوم ہوتی رسمیں ایک بار پھر زندہ کردیں
فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کی پروڈیوسر اور حمزہ علی عباسی کی بہترین دوست عمارہ حکمت نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر حمزہ علی عباسی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا’’میرا پیارا حاجی دوست! دلہے میاں کی جانب سے ڈھولکی منانے سے انکار کرنے پرہم نے چند قریبی دوستوں کو بلا کر اور ان کے لیے کھانے کا انتظام کرکےخوشی منائی۔ تصویر میں حمزہ علی عباسی اور گوہر رشید کے علاوہ ان کے چند قریبی دوست نظر آرہے ہیں۔
Mera pyara haji dost ! Dulha mian refused a dholki so just ended up calling few friends over for a BBQ pic.twitter.com/t3HnnJsFkM
— Ammara Hikmat (@AmmaraHikmat) August 24, 2019
دوسری جانب حمزہ علی عباسی کی ہونے والی دلہن نیمل خاور کی مایوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ بغیر میک اپ پیلا جوڑے پہنے بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ایمن اورمنیب شادی پرپانی کی طرح پیسہ بہانے پر تنقید کا شکار
واضح رہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور آج سادہ سی تقریب کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے جب کہ کل دونوں کے ولیمے کی تقریب رونما کی جائے گی۔
