English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں مردم شماری غلط ہوئی ہے ٗوفاقی وزیر علی زیدی نے اعتراف کرلیا

القمر

شہر کے بڑے نالوں سے 20دن میں 48ہزار ٹن کچرا نکالا جاچکا ہے جس کو اب لینڈ کل سائڈ پر ڈالا جارہا ہے
وزیراعلیٰ سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتا ہوں کہ کراچی کو صاف کریں شہر کی حالت بہت خراب ہوگئی ہے ٗ ایف ڈبلیو او کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی میں مردم شماری غلط ہوئی ہے اسی وجہ سے شہر میں مسائل زیادہ ہیں، صفائی کے 20 دن میں 48 ہزار ٹن کچرا نالوں سے صاف کیا گیا، اسی وجہ سے 150 ملی میٹر بارش کے باوجود شہر کی سڑکوں پر پانی جمع نہیں ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف ڈبلیو او کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایف ڈبلیو او کے نمائندے اور تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے شہر میں ہونے والی صفائی مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے بڑے نالوں سے 20 دن میں 48 ہزار ٹن سے زائد کچرا نکالا ہے جس کو اب لینڈ فل سائیڈ پر ڈالا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ یہ کام صرف ایف ڈبلیو او ہی کر سکتا ہے۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاکہ میں ہاتھ جوڑ کر وزیراعلیٰ سے درخواست کرتا ہوں کہ کراچی کو صاف کریں شہر کی حالت بہت خراب ہو گئی ہے یہ ہمارا کام نہیں ہے میئر کراچی کی درخواست پر ہم نے شہر میں صفائی کا کام شروع کیا ہے علی زیدی نے بتایا کہ ہمیں صفائی کے لیے ساڑھے 8 کروڑ روپے ملے جس میں سے ساڑھے 4 کروڑ روپے خرچ کر دیے۔ شہر میں اسپرے کرنا لازمی ہے شہر میں مچھروں اور مکھیوں نے حملہ کر دیا ہے کیا یہ کام بھی ہم کو کرنا ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے