English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایم کیو ایم نے وزیراعلیٰ کے سامنے مطالبات کا پلندہ رکھ دیا ٗ مراد علی شاہ نے میئر اور ڈی ایم سی چیئرمین کی ایک نہ سنی

القمر

مصطفی کمال کے دور سے لے کر اب تک جن آبادیوں سے ایم کیو ایم کو ووٹ نہیں ملے ان آبادیوں میں وسیم اختر ٗ نیئر رضا اور چوہدری اسد کو صفائی ستھرائی پر توجہ دینے کی ہدایت
وزیراعلیٰ سندھ ایم کیو ایم کے میئر اور چیئرمین ضلع کورنگی کا پیدا کردہ مصنوعی بحران پھانپ گئے ٗ نیئر رضا اور چوہدری اسد اپنے علاقوں میں عوامی مسائل حل کریںعوامی حلقے ٗ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اجلاس میں ایم کیو ایم کے میئر کراچی وسیم اختر، پیپلز پارٹی کے لگائے ہوئے کمشنر کراچی افتخار شلوانی، چیئرمین ڈی ایم سیز اور میونسپل کمشنرز نے شرکت کی۔ ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ڈی ایم سی ضلع کورنگی کے چیئرمین نیر رضا وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبات منوانے میں ناکام ہوگئے۔ مصطفی کمال کے دور سے لے کر اب تک جن آبادیوں سے ایم کیو ایم کو ووٹ نہیں ملا ان آبادیوں کو تعصب کا نشانہ بنانے والے ایم کیو ایم کے میئر اور ڈی ایم سی کورنگی کے چیئرمین کی وزیراعلیٰ نے ایک نہ سنی۔ نیر رضا نے گرین ٹائون، گولڈن ٹائون، ملت ٹائون، عظیم پورہ، موریہ خان گوٹھ، عبداللہ گوٹھ، ناتھا خان گوٹھ اور دیگر یوسیز میں صفائی ستھرائی میں ناکامی چھپانے کے لیے مراد علی شاہ کے سامنے مطالبات کا پلندا رکھ دیا، وزیراعلیٰ ایم کیو ایم کے میئر اور چیئرمین ضلع کورنگی کا پیدا کردہ مصنوعی بحران بھانپ گئے۔ وزیراعلیٰ نے وسیم اختر اور نیر رضا سمیت تمام اضلاع کے چیئرمینوں کو صفائی ستھرائی پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ نیر رضا اور چیئرمین یو سی 12 چوہدری اسد اپنے علاقوں میں صفائی ستھرائی، گلیوں کی مرمت اور اسٹریٹ لائٹس فراہم کرنے میں ناکامی چھپانے کے بجائے عوامی مسائل حل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے