English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مودی کو یو اے ای کے سب سے بڑے سویلین ایوارڈ سے نواز دیا گیا

القمر

یہ ایوارڈ اقوام متحدہ کے بانی شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام سے منسوب ہے
ابو ظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے بھارتی وزیراعطم نریندر مودی کو ملک کے سب سے بڑی سویلین ایوارڈ سے نواز دیا۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید نے سب سے بڑا سویلین ایوارڈ ’ زاید میڈل‘ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پہنایا۔ یہ ایوارڈ متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام سے منسوب ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو یہ ایوارڈ ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا جس کا رواں برس اپریل میں اعلان کرتے ہوئے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ تاریخی اور اسٹریٹیجک تعلقات قائم ہیں جسے مزید مضبوط کرنے میں پیارے دوست مودی کا بڑا ہاتھ ہے۔متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ ’آرڈر آف زاید‘ برطانیہ کے ملکہ ایلزبتھ ، روسی صدر پوتن اور چین کے صدر سمیت کئی عالمی رہنماؤں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا جا چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے