English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ایٹمی جنگ کا خطرہ ہے، امریکی تھنک ٹینک

القمر

بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافے سے ایٹمی جنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے
کشمیر کے عوام کو ان کا حق استصواب رائے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا جو آج تک پورا نہیں کیا گیا
ٹیکساس(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ، خطے میں ایٹمی جنگ چھڑنے کا خطرہ ظاہر کردیا گیا ہے۔امریکی تھنک ٹینک نے خبردار کیا ہے کہ کشمیر کا تنازع دونوں ممالک کے درمیان جنگ کیلئے آگ کی چنگاری ثابت ہو سکتا ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافے سے ایٹمی جنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق استصواب رائے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا جو آج تک پورا نہیں کیا گیا۔امریکی ریاست ٹیکساس میں قائم تھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں بھارتی وزیر دفاع کے جوہری ہتھیار پہلے نہ استعمال کرنے کی پالیسی کو ترک کرنے کے بیان کے حوالے سے کہا کہ اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع بڑھ گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے