English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اداکار حمزہ عباسی اور اداکارہ نمل خاور رشتہ ازدواج میں منسلک

القمر

نکاح کی تقریب سادگی کے ساتھ رشتے داروں اور دوستوں کی موجودگی میں ہوئی
وہ اداکاری کے سفر کے ساتھ ساتھ اب زندگی کے ایک نئے سفر پر چل پڑے ہیں
کراچی (کلچرل ڈیسک)معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نمل خاور رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔اداکاری اور اینکر کے شعبے میں مقبول حمزہ عباسی نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا ہے ،نکاح کی تقریب کے بعد سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر زیر گردش رہیں۔حمزہ عباسی نے ادکارہ نمل خان سے شادی کا اعلان چند روزہ قبل کیا تھا ،وہ آج شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔انڈسٹری سے وابستہ دونوں فنکاروں نے شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے منائی ،جس میں حمزہ اور نمل کی فیملیز کے ساتھ دوستوں نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق دونوں ہی اداکاروں نے اپنی شادی میں مہندی اور ڈھولکی جیسی فرسودہ رسومات منانے سے انکار کیا تھا ،اس لیے نکاح کی تقریب ہی سادہ اور پرتکلف رہی۔جوڑے نے شادی کا سادہ لباس زیب تن کیا ہوا تھا ،حمزہ علی عباسی اور نمل خاور کی تقریب ولیمہ کل منعقد کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے