English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت مقبوضہ کشمیر میں مکمل نسل کشی کی طرف جا رہا ہے، مشال ملک

القمر

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مودی بھارت میں بھی تنہا ہو رہے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مکمل نسل کشی کی طرف جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کشمیری سماجی کارکن مشال ملک نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی کا مکمل اقتصادی بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے۔

مشال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی خطرناک ہو رہی ہے، رپورٹس آرہی ہیں کہ 29 اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر کے حکام اور ان کے خاندان کے افراد کو باہر منتقل کیا جا رہا ہے، کوئی ٹکٹ نہیں ملیں گے، ایئر پورٹ بھی بند کر دیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا اگر نہیں بولے گی تو خطہ تو کیا پوری دنیا کو تباہی کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے