English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی: کانگو اور نیگلیریا نے مزید دو افراد کی جان لے لی

القمر

کراچی: شہر میں کانگو وائرس اور نیگلیریا نے مزید دو افراد کی جان لے لی۔ کانگو وائرس سے لیاری کے رہائشی 52 سالہ محمد حسین کا انتقال ہوا۔متاثرہ مریض اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں زیر علاج تھا۔

کراچی میں رواں سال کانگو وائرس سے اموات کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ کراچی میں نگلیریا کے باعث بھی ایک مریض انتقال کر گیا۔ محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ 16 سال کا صہیب محمود آباد کا رہائشی تھا اور تین روز سے کالا پل پر واقع نجی اسپتال میں زیر علاج تھا۔ محکمہ صحت کے مطابق شہر میں رواں سال نیگلیریا سے اموات کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے