English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاعروں، ادیبوں، کالم کاروں کو عوام میں بیداری کشمیر کا ٹاسک

القمر

لاہور: وفاقی حکومت کی جانب سے ادبی حلقوں کو عوام میں کشمیر کی بیداری کا ٹاسک دیدیا گیا۔

ملک بھر میں عوام کو پاکستان کی شہ رگ کا مرتبہ پانے والی وادی مقبوضہ کشمیر سے مکمل طورپر آشنائی کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے باقاعدہ ہوم ورک مکمل کرلیا ہے اور ادبی حلقوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری کردیا ہے تاکہ منصوبہ کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔

اس تناظر میں ادبی حلقوں، دانشوروں، کالم کاروں اور مصنفین کو بھرپور انداز میں دعوت دی گئی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ادبی رنگ بکھیریں اور عوام میں اس کی جڑوں کو مضبوط کریں تاکہ مقبوضہ کشمیر سے قومی یکجہتی کا اظہار بھرپورانداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکے۔

وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے ادبی حلقوں کے ایک اہم اکٹھ سے ملاقات بھی کی ہے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جہاں عوام کو علم، تحقیق، تعلیم وتربیت، علم وفنون لطیفہ کی تعلیمات کو عام کیاجا رہا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے