English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مریم نواز ایک ارب روپے کے اثاثوں کی مالک نکلیں

القمر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو کو مختلف محکموں سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق مریم نواز لگ بھگ ایک ارب روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں ،نیب کے خط پر سرکاری محکموں نے کارروائی کی ، ایف بی آر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مریم نواز کے اثاثوں سے متعلق معلومات نیب کو بھجوائی گئیں۔ ذرائع سے حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی کروڑں روپے مالیت کی ایک ہزار ایک سو چھ کنال اراضی کی مالک ہیں، یہی نہیں بلکہ چھ سے زائد کمپنیوں کے علاوہ چوہدری شوگر مل، حمزہ اسپننگ مل اور محمد بخش ٹیکسٹائل ملز کی بھی شراکت دار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے