ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دو ایٹمی طاقتوں طاقتوں میں جنگ چھڑ ی تو اثرات پوری دنیا میں پھیلیں گے ٗ فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ چھڑی تو اس کے اثرات دنیا تک پھیلیں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کے بعدمیڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہہ دیا ہے کہ دنیا ہمارے ساتھ ہو نہ ہو، ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں، پاکستان امن کے ساتھ کھڑا ہے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حلف اٹھانے سے پہلے مذاکرات کی بات کی، مگر بھارت کی موجودہ حکومت مذاکرات کے لئے سنجیدہ ہی نہیں، ایٹمی طاقتیں آج آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرکھڑی رہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کشمیر انشا اللہ ضرورآزاد ہوگا، جنگ چھڑی تو اس کے اثرات دنیا تک پھیلیں گے، دنیاکو اب جاننا چاہیے کہ مودی جیسا مائنڈ سیٹ نہیں چل سکتا۔خیال رہے کہ آج وزیر اعظم نے کشمیر سے متعلق اہم خطاب کیا، اس موقع پر میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کا ’’کشمیر پالیسی‘‘ پر فیصلے کا وقت آگیا ہے، آج ساری قوم کو اعتمادمیں لینے کا وقت ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کی بات کرتیہیں، بھارت کوئی اوربات شروع کردیتاہے، اگر آج ہماریساتھ کوئی نہیں کھڑا، تو مایوس ہونیکی ضرورت نہیں، جو آج ہماریساتھ نہیں ہیں، وہ کل ہماریساتھ ہوں گے، پاکستا ن کشمیر کے لیے ہر حد اور ہر سطح تک جائیگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں