English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میئر کراچی فوری استعفیٰ دیں، فاروق ستار نے بھی مطالبہ کردیا

القمر

مصطفیٰ کمال اور میئر کراچی نے شہریوں کیساتھ مذاق کیاوسیم اختر کا عہدے پر رہنے کا جواز نہیں
ماضی میں میئر کراچی سے 15 ارب کا حساب طلب کیا تو ڈسپلن کی خلاف ورزی قرار دیا‘پریس کانفرنس؎
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہا ہے کے مصطفیٰ کمال اور میئر کراچی نے کراچی کے شہریوں کے ساتھ مذاق کیا۔ میئر کراچی وسیم اختر کا عہدے پر رہنے کا جواز نہیں، فوری استعفیٰ دیں۔ٰکراچی میں پریس کانفرنس کرتے انہوں کہا کہ اب تک صرف کراچی کے شہریوں کو نقصان ہوا، ان کے مسائل حل نہیں ہوئے۔ مئیر کراچی عہدے سے استعفی دیں۔ پارٹی قیادت میئر کے سامنے بے بس ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سربراہ خالد مقبول صدیقی ڈمی سربراہ پارٹی ہیں جو کرپٹ افراد کے لیے موزوں ترین ہیں۔ ماضی میں میئر کراچی سے 15 ارب کا حساب طلب کیا تو ڈسپلن کی خلاف ورزی قرار دیا گیا، اب وسیم اختر نے بغیر پارٹی قیادت مشاورت کے اتنا بڑا فیصلہ لیا، کسی نے نہیں پوچھا۔انہوں نے میئر کراچی کے مصطفیٰ کمال کے اختیارات کے لیے نکالے نوٹیفکیشن کو سیاسی اور اخلاقی دیوالیہ پن قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے