English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عرب امارات نے مودی کو ایوارڈ کیوں دیا،شواہد مل گئے

القمر

دبئی کی مفرور شہزادی اور بھارتی وزیراعظم کو تمغہ دینے کا آپس میں گہرا تعلق ہے
شہزادی لطیفہ بن محمد اپنے گھر سے بغاوت کر کے دوڑ گئی تھیں‘ سینئرصحافی عامر متین
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عرب امارات نے مودی کو ایوارڈ کیوں دیا،شواہد مل گئے۔دوبئی کی مفرور شہزادی اور بھارتی وزیراعظم کو تمغہ دینے کا آپس میں گہراہ تعلق ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عامر متین نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے حوالے سے ایک اور بات بھی ہے کہ حال ہی میں متحدہ عرب امارات کا ایک خاندانی بحران چل رہا تھا ۔ پچھلے سال متحدہ عرب امارات کے حکمران راشد بن محمد المکتوم کی بیٹی شہزادی لطیفہ بن محمد اپنے گھر سے بغاوت کر کے دوڑ گئی تھیں اور انہوں نے ویڈیو چلائی تھی، بھارتی میڈیا میں اس حوالے سے کئی خبریں شائع بھی ہوئیں جن کی تردید نہیں آئی، بھارتی شہر گووا کے پاس اْن کی کشتی پکڑی گئی جس کے بعد بھارت نے انہیں گھر پہچانے میں کافی مدد کی۔شہزادی نے ویڈیو میں کافی زیادہ سخت الزامات عائد کیے تھے۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ فیکٹر بھی تھا اور دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے بھارت کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں لہٰذا یہ اْمید لگا لینا کہ وہ ہم سے ہی تعلق رکھیں یہ نامناسب ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر پہلے یہ خیال تھا تو بھی غلط تھا اور اب یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ پلڑا بھارت کی طرف چلا گیا ہے تو بھی غلط ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خارجہ تعلقات میں ایسا نہیں ہوتا۔ یہ کوئی محلے کی لڑائی نہیں ہے کہ ایک طرف دھڑے بندی ہو گئی ہے جس میں دوستی یا دشمنی ہو گئی ہے، ایسا نہیں ہوتا ، خارجہ تعلقات میں بلیک اینڈ وائٹ کے درمیان ایک گرے ایریا بھی ہوتا ہے۔اس گرے ایریا میں ہر ملک نے اپنے مفاد کے مطابق چلنا ہوتا ہے۔ اور وہ دیکھتے رہتے ہیں، اس کو بلیک اینڈ وائٹ میں نہیں دیکھنا چاہئے کیونکہ سفارتی معاملات ایسے ہی چلتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی اس سلسلے میں کافی بحث ہو رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ہم مارے گئے ، پاکستانی صارفین مودی کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے تمغہ دئے جانے پر پریشان ہیں تو متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں ہمیں بھی تین ارب ڈالرز دئے ہیں، ممالک کے معاملات آپس میں ایسے ہی چلتے ہیں۔اْن کا بھارت کے ساتھ بھی بہت زیادہ تعلق ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے