English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کچرے پر سیاست نہ کی جائے ، کراچی سب کا ہے گورنر سندھ

القمر

سب کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں، بیٹھیں اور شہر قائد کی صفائی کریں، عمران اسماعیل
رواں سال 42.5 بلین روپے کراچی کیلئے دیئے گئے ہیں، نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سب کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں بیٹھیں اور کراچی کی صفائی کریں۔ اس میں کسی کو سیاست کرنے کی ضرورت نہیں‘ کراچی ہم سب کا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں ایک اتھارٹی نہیں بلکہ کئی اتھارٹیز ہیں۔ کراچی کا کچرا اٹھانا ایک بات ہے اور کراچی کے کچرے کا مسلسل بندوبست کرنا اور بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی حکومت جب تک اپنے ٹیکس خود اکٹھے کرنے کے قابل نہیں ہوپاتی یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ وفاقی حکومت کچھ ارب روپے دے دیگی لیکن چار چھ ماہ بعد یہ مسئلہ پھر شروع ہوجائیگا۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اس سال42.5 ملین روپے کراچی کیلئے دیئے گئے ہیں۔ کراچی کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مصطفی کمال سمیت سب کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں بیٹھیں اور کراچی کو صاف کریں اس میں کسی کو سیاست کرنے کی ضرورت نہیں‘ کراچی ہم سب کا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے