ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی:آج سے ہلکی و درمیانی بارشیں متوقع

کراچی: شہر قائد میں مون سون کے نئے سسٹم کی وجہ سے آج سے کراچی میں ہلکی و درمیانی بارشیں ہوسکتی ہیں۔ کراچی میں آج صبح ہی سے بادلوں نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے موسم دلفریب ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی میں ہلکی و درمیانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ مون سون کی بارشوں کاسلسلہ جمعہ کی دوپہر تک وقفے وقفے سے برقرار رہ سکتا ہے۔ جب کہ آج دن بھر مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والامون سون کا چوتھا سسٹم راجستھان بھارت سے گزشتہ روز سندھ میں داخل ہواتھا۔ مون سون سسٹم 20 ملی میٹر تک بارشوں کا سبب بن سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں