میڈیکل بورڈ کی سفارش پر جیل انتظامیہ نے اسپتال منتقل کئے جانے کے انتظامات مکمل کرلیے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی اچھی خبر سنا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر کو میڈیکل بورڈ کی سفارش پرسخت سیکیورٹی میںسابق صدر کوآج پمز اسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق صدر کی طبیعت ناساز ہے جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماؤں بلاول بھٹو زرداری، شیری رحمان اور دیگر کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری کو طبیعت کی ناسازی کے باعث اسپتال منتقل کیا جائے۔اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو سخت سیکیورٹی میں آج پمز اسپتال منتقل کیا جائے گا، سابق صدر کو میڈیکل بورڈ کی سفارش پر پمز منتقل کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کی سفارشات گزشتہ ہفتے وزارت داخلہ کو بھجوائی گئی تھیں، دوسری جانب جیل انتظامیہ کی جانب سے آصف زرداری کو پمز اسپتال منتقل کئے جانے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
آصف زرداری کو آج پمزہسپتال منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل
القمر

