English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیپلز پارٹی کا کارکن ہوں اسمبلی میں فاورڈ بلاک کا سوچ بھی نہیں سکتا‘ سراج درانی

القمر

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر سندھ اسمبلی سراج دررانی نے کہا ہے کہ وہ سندھ اسمبلی میں کوئی فارورڈبلاک نہیں بنارہے ہیں۔ سیاسی مخالفین ہر دور میں پیپلز پارٹی کو توڑنے کی ناکام کوشش کرتے رہے ہیں لیکن وہ ہمیشہ ناکام رہے۔ بدھ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کیخلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ آغا سراج درانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا کارکن ہوں۔ گروپ بندی کا تصور بھی ممکن نہیں‘ پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین مجھ سے متعلق بے بنیاد اور من گھڑت خبریں پھیلار ہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے