مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے شکار مظلوموں کیساتھ اظہار یک جہتی کیلئے ملک گیر احتجاج کیا جائیگا
اس سلسلے میں ابتدائی پروگرام ترتیب دے دیا گیا ‘وزیر اعظم کی قیادت میں مرکزی اجتماع شاہراہ دستور پر ہوگا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کل کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کا ابتدائی پروگرام تیار کر لیا گیا ہے، ملک بھر میں 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ٹریفک روک دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق کلمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے شکار مظلوموں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے ملک گیر احتجاج کیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں ابتدائی پروگرام ترتیب دے دیا گیا ہے، وفاقی حکومت کا مرکزی اجتماع شاہراہ دستور پر ہوگا، جمعے کی نماز سے قبل 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ملک بھر میں ٹریفک روک دی جائے گی۔وزیر اعظم عمران خان وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے سامنے اجتماع کی قیادت کریں گے، ملک بھر کے تمام اضلاع میں مخصوص مقامات پر احتجاج کیا جائے گا، احتجاج کے لیے جگہ کے تعین کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو ٹاسک سونپا گیا ہے۔عوامی نمایندے اپنے حلقوں میں احتجاج کی قیادت کریں گے، احتجاج کے لیے سِول سوسائٹی اور طلبہ کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ادھر معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے ٹویٹر پیغام کے ذریعے کہا ہے کہ قومکل 12 سے ساڑھے 12 بجے تک کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کرے گی۔انھوں نے کہا کہکل آدھے گھنٹے کے لیے ٹریفک روکی جائے گی، اجلاس جاری ہوا تو عمران خان کی قیادت میں وزیر اعظم آفس کے باہر جمع ہوں گے، ہر ڈسٹرکٹ میں مظاہرہ کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر مقامات کا تعین کریں گے۔
کل ملک بھر میں 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ٹریفک روک دی جائیگی
القمر

