English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹیکس ورلڈ پیرس میں پاکستانی برآمدی مصنوعات کا قومی پویلین قائم ہوگا

القمر

کراچی: نمائش ٹیکس ورلڈ پیرس میں پاکستان سے 21 کمپنیاں شریک ہوں گی جب کہ نمائش میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پاکستان پویلین کا انعقاد بھی کیا جائیگا۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں16ستمبر سے شروع ہونے والی فیبرک،گارمنٹس و لیدر مصنوعات کی نمائش ٹیکس ورلڈ پیرس میں پاکستان سے 21 کمپنیاں شریک ہوں گی۔ 4 روزہ نمائش میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پاکستان پویلین کا انعقاد بھی کیا جائیگا۔

ٹیکس ورلڈ پیرس میں جرمنی، چین، امریکا، ترکی، برطانیہ ،بنگلہ دیش،فرانس،اٹلی،تھائی لینڈ، تائیوان، کوریا، انڈونیشیا اور اسپین وغیرہ سے نمائش کنندگان و خریدار شریک ہونگے۔ اس موقع پر ٹیکس ورلڈ ڈینم کا بھی انعقاد کیا جائیگا جہاں پاکستان سمیت ترکی،بنگلہ دیش ،چین اور بھارت کے نمائش کنندگان بھی موجود ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے