English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

القمر

راولپنڈی: پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے، زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل غزنوی کا تجربہ رات کو کیا گیا، میزائل ہر قسم کے روایتی اور غیر روایتی وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 290 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو آسانی سے نشانہ بناسکتا ہے۔

صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کے کامیاب تجربے پر قوم اور اس منصوبے سے منسلک سائنسدانوں کو مبارک باد دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے