English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرینگر میں شوٹرز تعینات نکسل باغیوں کا کشمیریوں کا ساتھ دینے کا اعلان

القمر

مقبوضہ وادی میں مظالم کی انتہا، 26 ویں روز بھی کرفیو برقرار
بھارتی قابض فوج نے کشمیریوں کی نسل کشی کے نئے انتظامات کرلئے
سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں 26 ویں روز بھی کرفیو کو برقرار ہے، بھارتی قابض فوج نے کشمیریوں کی نسل کشی کے نئے انتظامات کرلئے۔ سرینگر میں دو درجن سے زائد نئے بنکرز اور مورچے قائم کر کے مزید شارپ شوٹرز تعینات کر دئیے گئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجیوں کی موجودگی میں 26 ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے، پوری وادی چھاؤنی کا منظر پیش کر رہی ہے، ہر گلی، سڑک، شاہراہ پرقابض فوجیوں کی موجودگی باوجود کشمیری شہریوں نے زبردست احتجاج کیا اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ہند مخالف نعرے لگائے۔اْدھر ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فوج کیساتھ لڑنے والے نکسل باغیوں نے کشمیریوں کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ آزادی کی تحریک میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نکسل باغیوں نے بھارت کی طرف سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کی بھرپور الفاظ مذمت کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے مل کر آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔دوسری طرف سکھ پروگریسو فرنٹ کے صدر بلویندر سنگھ کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرفیو کو ختم کر کے وادی کے شہر لیہ میں گوردوارہ پتھار صاحب ہمارے حوالے کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے