ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملکی دفاع مزید مضبوط‘پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

میزائل رات میں 290 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے‘میجر جنرل آصف غفور
صدر ، وزیر اعظم ‘ آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی قوم کو مبارک باد ‘ ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ملکی دفاع مزید مضبوط، پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا، میزائل رات میں 290 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان نے رات میں زمین سے زمین پرمار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ یہ میزائل مختلف قسم کے وار ہیڈ لے جانے اور 290 کلو میٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان نے میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارک باد دی اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے میزائل کے کامیاب تجربے پر انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں