English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جوانوں اور افسروں کا بلند حوصلہ قابل قدر ہے‘آرمی چیف

القمر

اسٹرائیک کور کا جنگ میں فیصلہ کن اور اہم کردارہوتا ہے‘ٹینکوں اور دفاعی مصنوعات کی تیاری کا جائزہ
اسٹرائیک کور کی فارمیشن کا دورہ‘پیشہ ورانہ تیاریاں اور تربیت کا معیارقابل تحسین ہے‘آئی ایس پی آر
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمارے جوانوں اور افسروں کابلند حوصلہ قابل قدر ہے۔پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان خیالات کا اظہار آرمی چیف نے اسٹرائیک کور کی فارمیشن کے دورے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر سپہ سالار نے کہا کہ اسٹرائیک کور کا جنگ میں فیصلہ کن اوراہم کردارہوتا ہے، اسٹرائیک کور کی پیشہ ورانہ تیاریاں اور تربیت کا معیارقابل تحسین ہے۔خیال رہے کہ21 اگست 2019 کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (پی او ایف) اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (ایچ آئی ٹی) کا دورہ کیا تھا۔اس موقع پر انھوں نے پی او ایف ڈسپلے سینٹر میں رکھی مصنوعات دیکھیں، جب کہ ایچ آئی ٹی میں انھوں نے ٹینکوں اور دفاعی مصنوعات کی تیاری کا جائزہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے