اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ٹرمپ پاکستان اور بھارت دونوں کو دھوکہ دے رہا ہے۔ مودی نے غلط کام کیا وہ بھارت اور دنیا کو گمراہ کرنے جارہا ہے۔قوم کا بچہ بچہ فوج کے ساتھ ہوگا، ہم بھارت کو نیست و نابود کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جنگ کے خواہشمند نہیں اگر جنگ ہوئی تو ہم بھارت کو تباہ کردیں گے، 27تاریخ کو اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر تاریخی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا مسئلہ کشمیروزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حل ہوگا، کشمیریوں کی حمایت کرنے والا محبت وطن ہے، کشمیریوں سے دغاکرنے والا غدار وطن ہوگا. شیخ رشید نے کہا کہ ہم جنگ کے خواہشمند نہیں ہیں، اگر جنگ ہوئی تو ہم بھارت کو تباہ کردیں گے اور عمران خان اور آرمی چیف کی قیادت میں لڑیں گے، افواہیں پھیل رہی ہیں ٹرمپ عمران خان کودھوکا دے رہاہے. وزیر ریلوے نے کہا میں قوم کے جذبات دنیاکوبتاناچاہتاہوں، کشمیرکامسئلہ حل ہوناہے قوم کابچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کی خارجہ پالیسی شاہ محمودکی قیادت میں اچھی چل رہی ہے، 27تاریخ کو اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریرتاریخی ہوگی۔
ٹرمپ پاکستان اور بھارت دونوں کو دھوکہ دے رہا ہے‘شیخ رشید
القمر

