English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خواہش ہے میری زندگی میں کشمیر آزادہوجائے‘ڈاکٹر عارف علوی

القمر

بھارت کی فاشسٹ حکومت دنیا کیلئے خطرہ، جنگ مسلط ہوئی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے
کشمیریوں کے حقوق سلب نہیں ہونے دینگے ، پروپیگنڈے کا جواب دیا جائے گا‘صدرمملکت
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے خواہش ہے کہ میری زندگی میں کشمیر آزاد ہوجائے ، ہم متحد ہونگے تو کشمیر ضرور آزاد ہوگا، کشمیریوں کے حقوق کو کسی صورت سلب نہیں ہونے دینگے ،بھارتی پروپیگنڈے کا ہر سطح پر جواب دیا جائے گا۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا پوری پاکستانی قوم نے اپنے پرامن مگر بھرپور احتجاج کے ذریعے دنیا کو دکھایا ہے کہ وہ کشمیرکاز کیلئے متحد ہے۔ بھارت کی فاشسٹ حکومت کے کنٹرول میں جوہری اسلحہ دنیا کیلئے سنگین خطرہ ہے اگر بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے جنگ بھی چھیڑ سکتا ہے۔صدر نے کہا کشمیری عوام کو بھارتی افواج کے جبرو استبداد کا سامنا ہے جو شہریوں پر بے رحمانہ تشدد اورغیر انسانی سلوک کررہی ہیں۔جموں وکشمیر کے مسئلہ کا واحد حل سلامتی کونسل کی قراردادوں پر من وعن عملدرآمد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے