English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قوم کا کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی دنیا کیلئے پیغام ہے‘آرمی چیف

القمر

مقبوضہ کشمیرکی صورتحال خطے میں امن کیلئے خطرہ ہے‘گوجرانوالہ کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ اور خطاب
دورے کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ کو آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی‘آئی ایس پی آر
گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قوم کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی دنیا کے لیے پیغام ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال خطے میں امن کیلئے خطرہ ہے۔ قوم کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی دنیا کے لیے پیغام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے